منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ کے سابق گورنرڈاکٹرعشرت العبادکاسیاسی سفرتاریخ کے آئینے میں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد 2مارچ 1963 میں کراچی میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی بھی تعلیم کراچی میں حاصل کی اور ڈائومیڈیکل کالج کراچی سے ایم بی بی ایس کی ۔ان کوشروع ہی سے ہی عوام کی خدمت کرنے کا شوق تھا اسی وجہ سے انہوں نے طلبہ تنظیم ا ے پی ایم ایس او سے اپنے سیاسی زندگی کاآغاز کیااور بعد میں رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر بھی رہے۔وہ ایک ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں ، انہیں 1990میں سندھ کا بینہ میں سب سے کم عمر وزیر منتخب ہونے اعزاز ملا اور27دسمبر2002 کو سب سے کم عمر گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔متحدہ قومی موومنٹ اورپیپلزپارٹی کے درمیان بڑے نشیب و فراز آئے اور کئی مرتبہ پاکستان کی سیاست میں ہلچل برپا ہوگئی لیکن دونوں جماعتوں کے قائدین نے فہم و فراست سے کام لیتے ہوئے اس اتحاد کو برقرار رکھا ہوا ہے اور جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا ، دونوں جماعتیں مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور جمہوریت کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی ہیں ۔ اس وقت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ہی تھے

جنہوں نے الطاف حسین کی فہم فراست اور تد بر کے مطابق انتھک محنت سے بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کو کم کیا اور اتحاد حکومت اور ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا جیسا کہ 27جون 2011کو ایم کیوایم کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنا عہدہ چھوڑکر بیرون ملک چلے گئے تھے اوران کے جانے سے سندھ میں ایک ایساخلا پیداہواجس کوہرخاص وعام سمیت خاص طور پر ملک بھر کے تاجر برادری نے نہ صرف محسوس کیابلکہ ان کی واپسی کیلئے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورصدرمملکت آصف علی زرداری سے باقاعدہ رابطے بھی کیے اور صوبہ بھر کی عوام کی خواہش پر ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر سندھ کا عہدہ دوبارہ سنبھالااوروہ 19جولائی 2011 کو وطن واپس پہنچے توایئرپورٹ پر ہزاروں لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔جون 2011کو متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے علیحدگی اختیار کی اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی استعفیٰ دیا اور چند روز بعد استعفے کی واپسی اور کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔گورنر سندھ سب سے طویل عرصے تک گورنر رہنے والے واحد شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے عہدہ کے دوران 3صدور، پانچ وزرائے اعظم اور چار وزرائے اعلی کے ساتھ کام کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…