لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دو مبینہ دہشت گرد پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں جو بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے ، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں حساس اداروں کی عمارتوں، تعلیمی اداروں سمیت ائیر پورٹس پر دہشتگردی کا خدشہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سمیع خان اور نسیم شاہ نامی دو مبینہ دہشت گرد پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھانے اور دہشتگردوں کیخلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ملک بھر کے ایئر پورٹس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔