پاک چین اقتصادی راہداری، خیبر پختونخوا حکومت کے عدالت جانے کے فیصلہ پر وفاق کا حیرت انگیز ردعمل

6  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا ،مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے ، گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے،سی پیک میں کسی صوبے کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی،سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لئے استعمال کرنا نامناسب ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری عدالتوں کے ذریعہ راغب نہیں ہوتی، الٹا کتراتی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ 29 اگست کو وزیر اعلی کے پی سی پیک سمٹ میں اسکی پرزور حمایت کر کے اچانک کیسے پھر گئے؟ ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے ، گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر عدالت میں جاکر کے پی حکومت کی تسلی ہوتی ہے تو انہیں روک نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں کسی صوبے کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لئے استعمال کرنا نامناسب ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…