اسلام آباد (این این آئی)مفتی اعظم سعودی عرب نے نصیحت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مسلمان اپنے والدین کے پیروں کا بوسہ لینا بند کر دیں کیونکہ اسلام میں یہ پسندیدہ عمل نہیں ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ ال شیخ سے ریڈیوپر شہری کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اسلام میں والدین کے پاؤں کو چومنے کی اجازت ہے ؟‘جس پر مفتی اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو پاؤں چومنے کی عادت کو ترک کر دینا چاہیے اور ماں باپ کے ہاتھوں اور ماتھے پر بوسہ لینا چاہیے کیونکہ اسلام میں یہ پسندیدہ عمل نہیں ہے اسے ترک کر دینا چاہیے ۔