پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

صاف پانی نہ صرف شہریوں کا بنیادی حق ہی نہیں اولین ضرورت ہے ،وزیراعلی پنجاب

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اتوارکے روز یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے مختلف امور پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کا صاف پانی نہ صرف شہریوں کا بنیادی حق بلکہ ان کی اولین ضرورت بھی ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ پر عملدرآمد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم پروگرام کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے اور اس پروگرام کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے نجات ملے گی۔ مفاد عامہ کے اس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے پیشہ ورانہ انداز سے کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور صاف پانی پروگرام وسائل عوام پر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے جسے بتدریج تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کیلئے شفاف طریقے سے منتخب کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے اور پنجاب صاف پانی کمپنی میں نئے تعینات ہونے والے ٹیکنیکل و دیگر عملے کی تربیت بھی جلد مکمل کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جامع نظام وضع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے پری اور پوسٹ شپمنٹ انسپکشن لازمی ہوگی۔ جرمن کنسلٹنٹ فرینز ڈی کارنے (Mr. Franz De Carne) نے پروگرام پر عملدرآمد کے اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک،چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ ایم پی اے محمد کاشف ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیف ایگزیکٹو پنجاب صاف پانی پنجاب ساؤتھ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…