جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فیصل رضا عابدی کو کیوں گرفتار کیا گیا ؟ انکشاف نے کھلبلی مچا دی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2افراد کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق گرفتاری گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں کی گئی ہے جو جمشید کوارٹرز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔فیصل رضا عابدی کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ فیصل رضا عابدی کی گرفتار ی پر مجلس وحدت مسلمین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔جبکہ ترجمان اہلسنت والجماعت نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے، فیصل رضا عابدی کو رہا کیا گیا تو وزیر اعلی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں 2افراد کے قتل کے مقدمہ میں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اس ضمن میں ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو دوہرے قتل کے الزام میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔
فیصل رضا عابدی کے خلاف دوہرے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، دونوں افراد کو گزشتہ روز پٹیل پاڑہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے اور انہیں اتوار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،جہاں پولیس اے ٹی سی کے منتظم جج کے روبرو ان کے ریمانڈ کی استدعا کریگی ۔ ایس پی جمشید زون کے مطابق رات گئے ان کے گھر سے ملنے والے اسلحے کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد میڈیا کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔فیصل رضا عابدی کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جہاں ان سے تفتیش جاری تھی۔فیصل عابدی کے گھر سے ممنوعہ بور کا جو اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں جی تھری اور ایس ایم جی سمیت دیگر ہتھیار شامل تھے، ان سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیو رضویہ سوسائٹی میں فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تقریبا آدھے گھنٹے تک ان کے گھر کی تلاشی لیتے رہیاس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی ادارے کی 10 گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیاتھا۔دوسری جانب سابق سینیٹر کو حراست میں لئے جانے پر مجلس وحدت مسلمین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے۔جبکہ ترجمان اہلسنت والجماعت نے کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی ہمارے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے، فیصل رضا عابدی کو رہا کیا گیا تو وزیر اعلی سندھ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کی رہائی کے لئے کسی قسم کا دبا قبول نہیں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں جامعہ بنوریہ کے 2 طالب علموں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…