اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح بلاول بھٹو زرداری کے زائچے میں بھی شادی نبھانا مشکل ہے جبکہ ان کے زائچے میں ایک سے زائد شادیاں ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی ایک سے زائد شادیاں ہونگی جبکہ انہیں 2019سے پہلے شادی نہیں کرنی چاہئے اور اگر انہوں نے 2019سے پہلے شادی کی تو ان کیلئے نبھانا مشکل ہو جائے گا ۔
دوسری جانب وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ، بلاول شادی کے معاملے میں اپنے چچا عمران پر نہ جائیں وہ پہلے ہی دو مرتبہ طلاق یافتہ ہیں اور تیسری اور چوتھی کے چکر میں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بلاول بھٹو زرداری کے شادی سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ میری دعا ہے کہ بلاول کی یہ خواہش بھی پوری ہوجائے سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے سے قبل شادی کرلیں تاکہ سکینڈلز سے بچ سکیں اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنے پر اپنی بہنوں کو خود راضی کرسکتے ہیں ایک سوال پر عابد شیر علی نے کہا کہ شادی کے معاملے پر بلاول اپنے چچا عمران خان پر نہ جائیں نہ اس سے مشورہ لیں وہ خود دو بار طلاق یافتہ ہیں اور اب تیسری اور چوتھی کے چکر میں ہیں ۔
بلاول کے سپنوں میں شہزادی نہیں بلکہ شہزادیاں ۔۔۔ سامعہ خان نےتہلکہ خیز راز پر سےپردہ اٹھا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں