اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ نومبر اور دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے اس لیے گرد آلود دھند کا سلسلہ جاری رہے گا ٗشہری علاقوں میں گرد آلود دھند کثیر مقدار میں فضا میں موجود رہنے کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگاتاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں گرد آلود دھند پڑنے کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا ٗ پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود دھندکا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ05، لوہردیر، سیدو شریف04، کالام میں 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ٗ فیصل آباد، سرگودھا اور لاہور ڈویڑن کے علاقوں میں دھند پڑی۔
بارشیں کب سے شروع ہونگی ؟محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
باپ بیٹے نے شادی کےر وز بیٹی کو قتل کردیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار















































