بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کو اسلام آباد مارچ مہنگا پڑ گیا،کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد حکومت نے بڑاقدم اُٹھالیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرو(آئی این پی)تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی قیادت کے خلاف جلاؤگھیراؤ ،کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ تھانہ حضرو میں ایس ایچ اومظہر شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تاہم وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک ان کی کابینہ کے وزراء کو نامزد نہیں کیاگیا ، ہزاروں کارکنوں کو نامعلوم ملزمان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے دھرنے کیلئے اسلام آباد جانے والے تحریک انصاف کے اہم رہنما?ں اور کارکنوں کے خلاف مقد مہ درج کیا ہے جس میں پولیس پر حملے،جلاؤگھیراؤ،کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ تھانہ حضرو میں ایس ایچ او مظہر شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں دفعہ 148،149،440،186،453،324اور 188 شامل ہیں۔ ایس ایچ او مظہر شاہ کے مطابق مظاہرین پابندی اور دفعہ 144 کے باوجود اسلام آباد کو بند کرنے کے لئے جارہے تھے۔ روکنے پر مسلح مظاہرین نے پولیس پر حملہ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔مشتعل مظاہرین کے پتھراوں سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔مقدمہ میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک ان کی کابینہ کے وزراء4 وغیرہ کسی کو نامز د نہیں کیاگیا تاہم اس میں ہزاروں نامعلوم کارکنوں کونامز دکیاگیا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…