اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایپل نے اپنے ’’سرپرائز اینڈ شائن‘‘ ایونٹ کے دوران آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس پیش کردیئے ہیں،
جن کی قیمتیں گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ مقرر کی گئی ہیں۔ کمپنی نے نئے فونز میں بالخصوص بیٹری کارکردگی اور ہارڈویئر کے حوالے سے نمایاں بہتری متعارف کرائی ہے۔آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1,299 ڈالر رکھی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ گزشتہ سال آئی فون 17 پرو کی ابتدائی قیمت 1,099 ڈالر اور پرو میکس کی 1,199 ڈالر تھی، اس طرح نئی سیریز 100 ڈالر مہنگی ہوگئی ہے۔ایپل نے اس مرتبہ دونوں پرو ماڈلز میں پہلی بار 2 ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی شامل کیا ہے۔ نئے آئی فونز کے پری آرڈرز 12 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ صارفین کو یہ فونز 18 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔
بیٹری اور چارجنگ میں بڑی بہتریایپل کے ہارڈویئر انجینئرنگ کے نائب صدر رچ ڈنہ کے مطابق آئی فون 18 پرو صرف 15 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہوسکتا ہے، جبکہ 5 منٹ کی چارجنگ سے تقریباً 6 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک حاصل کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نسبتاً چھوٹے سائز کے باوجود آئی فون 18 پرو کی بیٹری لائف گزشتہ سال کے آئی فون 17 پرو میکس کے برابر ہے۔عام استعمال کے دوران آئی فون 18 پرو تقریباً 24 گھنٹے جبکہ پرو میکس تقریباً 30 گھنٹے تک بیٹری فراہم کرے گا۔ ویڈیو پلے بیک کے لیے پرو ماڈل کی بیٹری تقریباً 36 گھنٹے جبکہ پرو میکس کی بیٹری لائف 45 گھنٹے تک بتائی گئی ہے۔نئے آئی فونز کی نمایاں خصوصیاتآئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں نئی A20 پرو چپ دی گئی ہے، جو 2 نینو میٹر پراسیس پر تیار کی گئی ہے۔ ایپل کے مطابق یہ چپ فون کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تھرمل مینجمنٹ میں بھی بہتری لائے گی۔
کیمرہ سسٹم میں بھی اہم اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ دونوں ماڈلز میں 48 میگا پکسل مین فیوژن کیمرہ شامل ہے جس میں ویری ایبل اپرچر کی سہولت دی گئی ہے، جسے کمپنی نے حالیہ برسوں کی بڑی کیمرہ اپ گریڈز میں شمار کیا ہے۔نئے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کو بلیک، سلور، گلیشیئر اور نئے برگنڈی رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔



















































