جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کے بعد سعودی عرب کی جانب سے ایران کو ایک انتباہی پیغام بھیجا ہے

جس میں کہا گیا کہ ایران اپنے اتحادی یمنی حوثیوں کو قابو کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی وجہ سے ایران کو دیا گیا پاکستان کا یہ انتباہ خاصی اہمیت کا حامل ہے۔غیر ملکی میڈیا نے اپنے خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کوئی بھی فوجی کردار صرف سعودی حدود کے دفاع تک محدود رہے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کا سعودی عرب کی جانب سے ایران کو دیا گیا پیغام واضح ہے کہ یا تو وہ حوثیوں کو لگام دے یا ایک پراکسی تنازع کو وسیع تر علاقائی سیکیورٹی بحران میں تبدیل کرنے کا خطرہ مول لے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر علاقائی سفارت کار نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کو یہ پیغام پہنچایا ہے جس میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے رکوانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض میں سعودی حکام نے سینئر پاکستانی اور ترک فوجی نمائندوں سے ملاقات کر کے اپنے ردِعمل کو مربوط بنانے پر غور کیا ہے اور تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ان کی فوجیں یمن میں داخل نہیں ہوں گی اور کسی بھی قسم کا جوابی عمل سعودی حدود سے ہی دیا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک اور پاکستانی ذرائع نے کہا کہ جوابی حملوں میں شامل ہونے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کا فوجی معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور سعودی سر زمین کی حفاظت تک محدود ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی فورسز سعودی عرب کے اندر فوجی، تکنیکی، زمینی یا فضائی مدد فراہم کر سکتی ہیں لیکن غیر ملکی سر زمین پر جنگی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔واضح رہے کہ حوثیوں نے منگل کے روز سعودی عرب میں خمیس مشیط میں ایک ایئر بیس اور قریبی شہروں میں تیل کی تنصیبات پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔یہ رواں سال فروری میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب پر ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…