ترقیاتی منصوبوں میں اپنی منفی سیاست کے ذریعے رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں،وزیراعلیٰ

4  ‬‮نومبر‬‮  2016

لاہو(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے ملاقات کی،مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان اویس نورانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتشار اورہٹ دھرمی کی سیاست نے ملک کوبے پناہ نقصان پہنچایا ہے اورپاکستان کے 20کروڑ عوام باربار کے احتجاج اورافراتفری کی سیاست سے بیزار ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی سازش ریاست پر حملے کے مترادف تھی۔پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنوں سے لاتعلق رہ کر ملک کی ترقی کیخلاف سازش کو ناکام بنایا ہے ۔

دھرنوں کے شوقین عناصر نے قو م کے بچوں کے مستقبل کو داؤپرلگارکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہائیوں بعد ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف رواں دواں ہوا ہے اوریہی وجہ ہے کہ عوام کی خوشحالی کے مخالفین کو ملک وقوم کی ترقی کے سفر پر تکلیف ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اپنی منفی سیاست کے ذریعے رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکار نہیں ۔رواداری کے جذبات کو فروغ دینے سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں ۔دنیا میں وہی قومیں زندہ رہتی ہے جو بحرانوں سے نمٹنے کیلئے دانشمندی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔لاک ڈاؤن درحقیقت ترقی کے سفر کا لاک ڈاؤن تھا جسے عوام نے ناکام بنایا ۔منفی اور انتشار کی سیاست قوموں کی ترقی کے عظیم مقصد کے حصول میں رکاوٹ بنتی ہے ۔ملک کی خوشحالی کا راستہ روکنے کی ناپاک کوششیں کرنیوالے قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ا

نہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے ہماری آئندہ نسلوں پر احسان کیا ہے۔قوموں کی تاریخ میں ایسے مواقع آتے ہیں جو ان کی تاریخ کا دھارابدل دیتے ہیں ۔چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری بھی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اللہ تعالیٰ نے ایک موقع فراہم کیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت ،امانت ،دیانت کو شعار بنا کرترقیاتی منصوبے نہایت شفاف طریقے سے مکمل کیے جارہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے عوام کی توقعات اورامیدوں پر پورا اترے گی۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے پوری قوم اورہماری آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا۔جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں افراتفری کی سیاست کے خلاف ہیں۔امن اورپرسکون فضاء، تیزرفتار ترقی اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ضروری ہے ۔باہمی اتحادا وریگانگت کی قوت سے ہی ملک وقوم کوفائدہ پہنچے گا ۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، ملک کی سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اسے سنوارنا ہے۔ پاکستان تبھی آگے بڑھے گا جب چاروں اکائیاں ترقی کریں گی۔ خیبرپختونخوا میں بسنے والے شہری ہمارے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے تعلیمی پروگراموں میں کے پی کے اور دیگر صوبوں کے ذہین طلبا و طالبات کو شامل کیا ہے۔حکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے، یگانگت اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان دہ ہے۔ پاکستان کے باشعور عوام نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کی دھمکی دینے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت افراتفری اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بعض سیاسی عناصر کی جانب سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے اورپاکستان کے باشعور عوام نے منفی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی کو بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روکنے دیں گے۔منفی سیاست کے علمبرداروں کو اپنی مسلسل ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام اپنے مسائل کا حل، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف صوبے کے عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو اعلی معیار کے ساتھ مکمل کیا ہے اوریہی وجہ ہے کہ عوام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر بھر پور اعتمادہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…