بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک چین اقتصادی راہداری،خیبرپختونخواکا حق حاصل کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے صوبائی حقوق اور سی پیک پر 15نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔وہ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان، نومنتخب امیر جماعت اسلامی چارسدہ محمد ریاض خان ،سابق امیر مصباح اللہ نے مرکز اسلامی چارسدہ میں نومنتخب امیر ضلع تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر نومنتخب امیر جماعت اسلامی چارسدہ محمد ریاض خان ،سابق امیر مصباح اللہ نے مرکز اسلامی چارسدہ نے بھی خطاب کیا۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ کہ ازاخیل میں اجتماع عام میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کے بعد جماعت اسلامی اب صوبائی حقوق کی جنگ شروع کرر ہے ہیں۔15

نومبر کی آل پارٹیز کانفرنس المرکز اسلامی پشاور میں ہوگی جس میں خیبر پختونخوا کی اسمبلی کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان اے پی سی کے کنوینر ہیں اور وہ تمام لیڈروں کے پاس خود جا کر ان کو شرکت کی دعوت دیں گے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف جماعت اسلامی میں جمہوریت ہے باقی جماعتیں پارٹیاں نہیں بلکہ پر اپر ٹیاں ہیں جماعت اسلامی نے کرپٹ مافیا کے خلاف سفرشروع ہوچکا ہے نوجوانوں کو سبزباغ دکھانے والوں نے مایوسی سے سوا کچھ نہیں دیا صوبائی اتحادی ہم سے رابطہ کرتے تو بہتر رہنمائی کرتے پاناما لیکس اور کر پشن کے حوالے سے کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب ہوناچاہئے نظریاتی ومالی کرپشن نے ملک کو کھوکھلا اور عوام کو بدحال کردیا بینکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والوں کا بھی احتساب چاہئے ہیں کرپشن کے خلاف عدالتی جنگ جاری رہیگی جماعت اسلامی ملک کے پسے ہوئے طبقے کے زخموں کامرہم ثابت ہوگئی

ملک میں تبدیلی ایمپائر کی انگلی کی بجائے ووٹ کے ذرلعے آنی چاہئے پاناما لیکس منظرعام پر آنے کے بعدعدالتی کمیشن ہی علاج ہے نیب ،ایف آئی اے اور دیگر اداروں پر عوام اعتماد نہیں کرسکتے عدالتی کمیشن کے قیام کے بعداصل امتحان ثبوت مہیا کر نے کا ہوگا انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے حکمران ٹولے اور ان کے خاندان کا احتساب ہواس کے بعد زرداری اورمشرف کی حکومتوں کو کٹہرے میں لایا جائے1996 ء میں قاضی حسین احمد کی قیادت میں شروع ہونیوالی کرپشن کے خلاف تحریک آج بھی جاری ہیں سپریم کورٹ صرف تحقیقات نہیں سزا بھی دے کرپٹ عناصر کوسیاست سے نااہل،پاسپورٹ،پراپرٹی ضبط کرے ہمارا موقف ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی احتسباب کیا جائے ملک میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی لایئگی نوجوان ملک کامستقبل ہیں جو پاکستان میں سب سے زیادہ نوجوانوں جماعت اسلامی کے پاس ہیں آج کے نوجوان سراج الحق اور جماعت اسلامی کا منتظرہے کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک کو سپریم کورٹ نے بھی مان لیاہے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر قانون وضلعی صدر اے این پی ارشد عبداللہ،سابق صوبائی وزیرتعلیم حاجی ہاشم خان ،تحصیل ناظم خلیل بشیر خان ،سابق ایم این اے مولانا غلام صادق ،پی ٹی آئی کے حاجی ظفر خان ،عزت خان ،اشاعت توحید و سنتہ مولانا صدروشہید،ڈسڑکٹ با ر کے وکلا،تاجر براداری ،نائب ناظم چارسدہ حاجی مصور شاہ اور چارسدہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…