عمران خان اورطاہرالقادری کے نمائندے سپریم کورٹ کےباہرکیوںالجھے ؟ ناقابل یقین وجوہات سامنے آگئیں 

3  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپوراور تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے درمیان سپریم کورٹ میں خوب گرماگرمی ہوئی۔ دونوں کے درمیان عدالت کے باہر بھی ٹکراؤ ہوا۔نعیم الحق سے تکرار اور گرماگرمی کے بعد خرم نواز باہر نکلے تو خوب غصے میں تھے۔خرم نوازنے پی ٹی آئی کے ترجمان کے رویے کاعلیم خان سےشکوہ کیا۔خرم نوازکاکہناتھاکہ نعیم الحق کو اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہئے۔بدمعاشی کریں گے تو سپریم کورٹ سے باہر نہیں جانے دوں گا۔خرم نواز نے کہاکہ میڈیا کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ وہاں موجود پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی معاملہ رفع دفع کروانے کی کوشش کی مگر خرم نوازکاغصہ ٹھنڈاہی نہیں ہوا۔

خرم نوازکا موقف تھا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرنے کےلیے جب رہنما آئے تو نعیم الحق نے پاکستان عوامی تحریک والوں کو بات کرنے سے روکا۔ نعیم الحق کا کہناتھاکہ عمران خان آنے والے ہیں اس لیے میڈیا سے ابھی بات نہ کریں۔ اس موقع پر دونوں میں خوب گرما گرمی اور تکرار ہوئی۔بعد میں نعیم الحق نے کہاکہ میں خرم نوازگنڈاپورکوشکل سے نہیں جانتاتھااوران کے رویے سے دکھ ہواہے اوراس کاشکوہ طاہرالقادری سے کروں گااورکہوں گاکہ خرم نوازکواچھی تعلیم کے کینڈابلوالیں ۔نعیم الحق نے کہاکہ اگرمیں خرم نوازگنڈاپورکوشکل سے جانتاہوتاتویہ صورتحال پیش نہ آتی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…