منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب ہم تقریر کرنے آتے ہیں تو لوگ ۔۔۔ اہم وفاقی وزیر کےبیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم جہانگیر نے کہا ہے کہ جب ہم لوگ تقریر کرنے آتے ہیں تو لوگ ٹی وی ہی بند کر لیتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک ٹویٹ کےمطابق مریم جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومتی اور ن لیگی وزراء جب بھی تقریر کرنے کے لئے یا پریس کانفرنس کے لئے ٹی وی پر آتے ہیں تو دیکھنے والے لوگ ٹیلی ویژن ہی بند کر دیتے ہیں یا چینل تبدیل کر لیتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں مریم جہانگیر کا ایک سطری بیان شائع کیا گیا ہے جس میں مریم جہانگیر نے کہا ہے کہ جب بھی ہم لوگ ٹی وی پر آتے ہیں لوگ ٹیلی ویژن بند کر لیتےہیں ۔ حکومتی وزراء کی جانب سے اس سے قبل بھی اس قسم کے شکوے کئے جا چکے ہیں مگر واضح الفاظ میں ایسا پہلی بار نئی وزیراطلاعات نے کہہ دیا ہے۔ جس کےبعد سوشل میڈیا پر ٹھیک ٹھاک بحث چھڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اشتہاری مہم کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران اہم رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تقاریر کے دوران بار باروہ اشتہارات چلوائے جاتے رہے مگراطلاعات کے مطابق لوگ اس موقع پر فوری طور پر چینل بدل لیتے تھے۔ واضح رہے کہ مریم جہانگیر کو چند روز قبل ہی وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ ان سےقبل یہ عہدہ پرویز رشید کے پاس تھا مگر حکومتی موقف کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق خبر کی نجی انگریزی اخبار میں اشاعت رکوانےمیں ناکامی پر ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کو شفاف اور غیر جانب دار بنانے کے لئے معاملہ ختم ہونے تک کچھ عرصے کے لئے پرویز رشید کو عہدے سے الگ کیا گیا ہے جس کے بعد وہ واپس اپنے عہدے پر بحال بھی ہو سکتےہیں۔

https://twitter.com/geonews_urdu/status/794087013662289921

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…