منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہم کیالے کر اسلام آباد آئے تھے، اگر مجھے قتل کیا ہوتا تو۔۔۔۔! پرویزخٹک نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھی ہیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہیں گے کرسی کو لات مار دوں گا، کاش عمران خان دو یا تین دن اور دیتے تو آپ لوگوں کو تماشا دکھاتا ،ہم کفن لے کر اسلام آباد آئے تھے، اگر مجھے قتل کیا ہوتا تومیری لاش بھی بنی گالہ پہنچتی، حکومت نے پختونوں کو لڑانے کے لئے ایف سی کی تنخواہیں بڑھائیں۔بدھ کو اسلام آبادکے پریڈ گراونڈ میں یوم تشکر کے جلسے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھی ہیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہے گا تو لات ماردوں گا کرسی کو ،یہ کس کو ڈراتے ہیں ،انہوں نے غلط پراپیگنڈہ کیا کہ پرویز خٹک نے پنجابیوں پر حملہ کیا ۔وزیراعلی کے پی کے کا کہناتھا کہ پنجابی میرے بھائی ہیں میرے دوست ہیں ،چوہدری نثار کو کہتاہوں کہ تمہار پنجاب میں کوئی دوست نہیں ہے ،پنجاب کا ہر گھر میرادوست اور بھائی ہے ،میری شادی بھی پنجاب میں ہوئی ہے ،

میں نے اپنی جوانی پنجاب میں گزاری تو میں پنجاب سے کیسے نفرت کرسکتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پختونوں کو لڑانے کے لئے تنخواہیں بڑھا دیں ۔ ان کی تنخواہیں 4 ماہ پہلے کیوں نہیں بڑھائی گئیں ۔ حکومت نے ہمارے احتجاج کے دوران پہلے ایف سی کو ہمارے سامنے کھڑا کردیا اور ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی اور پھر ان کی تنخواہیں بڑھا دیں ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ صوبے میں گورنر راج لگ رہا ہے ۔ عمران خان کے کہنے پر میں اپنی کرسی کو لات مارنے کے لئے تیار ہوں ۔ عمران خان موقع دیں تو ان کی حکومت کو توڑ کر دکھاتا ہوں ۔ ہم نے لاگ توڑ کر پاکستان کو ان لاک کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا باؤنسر ان کرپٹ حکمرانوں کے سر پر لگ گیا ہے ۔ ان کرپٹ حکمرانوں کی جائیدادیں اور پیسہ پاکستان سے باہر ہے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مجھے شہباز شریف نے فون کیا اور کہا کہ آپ کی جب مرضی ہو اسلام آباد آجائیں ہم کشتیاں جلا کر گئے تھے اور ابھی تو بہت کچھ کرنا تھا ۔ لیکن کاش عمران خان ہمیں دو چار روز اور دے دیتے ۔ احتجاج کے دوران ہم نے حکومت کی طرف سے بند کئے گئے راستے کھول کر دکھایا اور یہ سب صرف میں نے نہیں کیا بلکہ میں نے صرف لیڈ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن پنجاب میں گزارا ہے میں پنجاب سے نفرت نہیں کر سکتا اور مجھے سارے پاکستان پر فخر ہے ۔ میں نے ساری عمر آنسو گیس کا تماشا دیکھا ہے اس لئے کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا ۔ ہم کفن لے کر آئے تھے اور میں نے کہا تھا کہ احتجاج کے دوران اگر مجھے قتل کر دیا گیا تو میری لاش بھی بنی گالہ پہنچے گی ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے اصل دشمن ملک میں موجود مغل بادشاہ ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…