ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی طلبا چھا گئے ۔۔ اہم یورپی ملک میں بڑی کامیابی پاکستان کے نام کر دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )12 انڈر گریجویٹ طالب علموں پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے بوسٹن میں منعقد انٹرنیشنل جینیٹکلی انجینئرڈ مشین ( آئیجی ای ایم) عالمی چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔5 لڑکیوں اور 7 لڑکوں پر مشتمل اس پاکستانی ٹیم کی 15 سال سے منعقد ہونے والے اس عالمی آئی جی ای ایم مقابلے میں پہلی شرکت تھی۔ملک بھر سے منتخب طالب علم اس موسم گرما پشاور میں جمع ہوئے تاکہ پاکستان کو لاحق ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سینتھیٹک بائیولوجی کے اہم زمرے کٹنگ ایج کو استعمال میں لایا جاسکے۔بوسٹن میں ہونے والے مقابلے میں 300 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں دنیا کے مشہور تعلیمی اداروں ہارورڈ اور اوکسفورڈ کی ٹیمز بھی شامل تھیں۔پاکستانی ٹیم کے سپر وائزر اور محقق اور سیکوس یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹیو بائیوسائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ، ’ہمیں اس موقع کا انتظار تھا کہ ہم پاکستان میں سینتھیٹک بائیولوجی کو متعارف کراسکیں، اور اس سے بہتر راستہ کیا ہوسکتا ہے کہ طالب علموں کو کٹنگ ایج بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ کا موقع فراہم کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ، اینڈروائڈ اور آئی او ایس کے دور میں ہم ونڈوز 95 سے نہیں کھیل سکتے، ملک میں لائف سائنس کے شعبے میں ترقی کی اشد ضرورت ہے۔پچھلے برس اس مقابلے میں دنیا بھر کی 285 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…