بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان ذہین ترین سیاستدان ثابت ہوئے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے موجودہ منظرمیں ذہین ترین سیاستدان ثابت ہوئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ وہ کھیل ہی کھیل نہیں ہوتاجوسمجھ میں آجائے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جوسیاستدان کل دھرنادینے کی وجہ سے گالیاں دے رہے تھے وہ آج بھی اس لئے گالیاں دے رہے ہیں کہ اس نے دھرناکیوں ملتوی کیاہے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ کل تک رات گیارہ بجے میڈیاکے کچھ لوگ شراب پی کرعمران خان پرتنقید کررہے تھے وہ آج کسی اورطرح سے گالیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کامطالبہ تھاکہ نوازشریف استعفی دیں یاتلاشی دیں اس میں سے سب تلاشی لینے کی بات بھول گئے جبکہ عمران خان نے بنی گالہ میں بیٹھ کرہی وہ کام کردکھایا۔انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہاکہ بچوں کوڈرانے کےلئے جس طرح بھوں کہاجاتاہے عمران خان نے بھی اس طرح ڈرانے کےلئے حکمرانوں کوبھوں کہااورحکمران ڈرگئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی تھی کہ وہ سپریم کورٹ نہ جائے لیکن اب عمران خا ن نے ایساکھیل کھیلاہے کہ سپریم کورٹ میں مقدمہ چلاگیاہے اورپانامالیکس کے 440ناموں میں سب سے پہلے کیس چل گیاہے اوراس کی سماعت بھی ترجیحی بنیادوں پرہوگی ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ کل توحکمران چاہتے تھے کہ خون خراب ہولیکن عمرا ن خان نے کمال ذہانت سے سب کچھ الٹ دیااورحکومت کوسپریم کورٹ میں لے جانے پرمجبورکردیا۔

Woh Khail hi kia jo Samjh ajae, Imran Khan ne… by thezed-lad



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…