اسلام آباد (آن لائن) محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے پاکستان مسلم لیگ کے راہنماؤں کی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو ’’یوٹرن خان‘‘ کہہ دیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز اپنی میڈیا گفتگو میں عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ وہ ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر باہر آتے ہیں پھر انگلی نہ اٹھی تو واپس ہوجاتے ہیں۔ جس کے بعد آصفہ بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے یوٹرن لیکر ہزاروں عوام کو سڑکوں پر چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جمعرات سے وزیراعظم نواز شریف کی تلاشی کے اعلان کے بعد دھرنے کی جگہ(آج ) بدھ کو 2 بجے پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منایا جائے گا‘ پورے پاکستان سے کارکن یوم تشکر میں شرکت کے لئے آئیں‘ سپریم کورٹ کو نواز شریف کی تلاشی لینے کے اعلان پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ اسلام آباد انتظامیہ بنی گالہ اور اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں رکاوٹیں ہٹائے ورنہ ہم زبردستی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں گے‘ اگر صوابی میں شیلنگ سے کوئی جاں بحق ہوا تو شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔ منگل کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پر انصاف کے لئے ہر کوشش کی پارلیمنٹ میں‘ نیب‘ ایف بی آر‘ ایف آئی اے میں انصاف نہیں ملا آخر میں ہم نے دھرنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام سے فیصلہ لیا جائے عوام کا شکریہ کہ میرے ساتھ نکلی۔ اہم اعلان کرنے لگا ہوں۔ ہم نے اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو لانے کا فیصلہ کیا کہ اسلام آباد بند کرنا ہے تاکہ حکمران استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں۔ پانامہ کے اندر دو اور وزراء اعظم کے نام آئے۔
آصفہ بھٹو کا عمران خان کیلئے نیا خطاب ، بڑا دعویٰ کر دیا
1
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں