پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

حکومت خود کو احتساب کے لئے پیش کرے،سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ،سراج الحق،

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خود کو احتساب کے لئے پیش کرے ۔ احتساب سب کا ہونا چاہئے تاہم حکومت کو سب سے پہلے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنا ہو گا ہم ڈبل شاہ بننے کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں کرپٹ عناصر کو جیلوں میں ڈال کر ان کی جائیداد ضبط جبکہ سیاست پر مکمل پابندی لگانی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کا آئینہ ہوتا ہے حکومت کوآئینہ میں دیکھ کر اپنی اصلاح کرنی چاہئے لیکن حکومت اپنی نااہلی ، غلط فیصلوں اور ہٹ دھرمی کے باعث اسلام آباد میں قلعہ بند ہو گئی ہے جبکہ پاکستانی شہریوں اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کو پرامن احتجاج سے روک کر حکومت نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ۔اداروں پر اعتماد ختم ہو جائے تو خون خرابہ ہوتا ہے خون خرابے سے بچنے کے لئے ہم سپریم کورٹ حاضر ہوئے اور پانامہ لیکس پر عدالتی ریمارکس سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ، لندن لیکس سمیت حکمرانوں نے عوام کی جیبوں پر سرجیکل سٹرائیکس شروع کر رکھی ہیں ان سب کا خاتمہ ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو بددیانتی کے ثبوت فراہم کرنے میں مدد کرنی چاہئے ۔ احتساب سے دور بھاگنے کے لئے موجودہ حکومتی اقدامات سے انتشار بڑھے گا حکمرانوں کو ہوش میں رہ کر فیصلہ کرنا چاہئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو جیلوں تک پہنچانے تک ہماری پرامن تحریک جاری رہے گی ۔ #/s#(جاوید)

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…