اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈائون اور اس سے نمٹنے کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے پیدا شدہ صورتحال میں وفاقی دار الحکومت اسلام آبا د اور جڑواں شہروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نجی سکول منیجمنٹ کی جانب سےجڑواں شہروں میں منگل اور بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔نجی سکول منیجمنٹ کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ اپنے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت نے 2دھرنے کو روکنے کیلئے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے راستے بند کئے ہوئے ہیں ۔