منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک اور عوامی منصوبوں کو دھچکا لگا تو ذمہ دار ’’دھرنا گروپ‘‘ ہوگا، وزیراعلی پنجاب

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ترقی، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔منفی سیاست کے علمبرداروں کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور یہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔آج ایک طرف پاکستان کا ازلی دشمن لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو دوسری طرف ناعاقبت اندیش سیاسی عناصر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دے کر ملک سے دشمنی کر رہے ہیں اور موجودہ نازک حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ آج قوم کو اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ دھرنے اور شہروں کو بند کرنے کا اعلان درحقیقت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو روکنے کے مترادف ہے۔ انتشار اور منفی سیاست سے ملک آگے نہیں بلکہ پیچھے چلا جاتا ہے۔ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملک میں تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں اور ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ملک کو تباہی کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر آج اپنی منفی سیاست کی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑے ہیں اوران لوگوں نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیاکاش منفی سیاست کرنے والو ں نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تیزرفتار اورشفاف تکمیل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلیف ہے اوراگر سی پیک اورترقیاتی منصوبوں کو دھچکا لگا تو ذمہ دار دھرنا گروپ ہوگا،اس لئے اسلام آباد کو بند کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔منفی سیاست کرنے والوں کو باشعور عوام نے پہلے بھی رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ عوام سے لینا چاہتے ہیں ۔ یہ خائف ہیں کہ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے اور بجلی کے کارخانے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کا ایجنڈا لے کر آگے چلنے والوں کو اپنے منفی طرزعمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔2018 کے انتخابات میں دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کہ عوام کس کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔ ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔ دریں اثنا ء وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ایک شاندار پروگرام ترتیب دیا ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی آئندہ ڈیڑھ برس میں یقینی بنائی جائے گی۔ ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ خدمت کا خلق کا عظیم الشان منصوبہ ہے اورصاف پانی کی فراہمی کے اس پروگرام کا براہ راست تعلق انسانی صحت سے جڑا ہوا ہے کیونکہ آلودہ پانی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنتا ہے اور پنجاب حکومت اربوں روپے کی لاگت سے اس پروگرام پر عملدر آمد کرتے ہوئے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بناکر بیماریوں سے محفوظ بنائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں اور صاف پانی پروگرام وسائل عوام پر خرچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔

صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ حق عوام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایات کے باوجود پروگرام کے بعض امور پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فیصلوں پر عملدرآمد میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو اس ضمن میں کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد میں کوتاہی اور غفلت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ افسوس کی بات ہے کہ اتنے اہم عوامی منصوبے کے حوالے سے بھی فیصلوں پر عملدرآمد میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور میں آئندہ اس طرح کی کوتاہی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب صاف پانی کمپنی کی استعدادکار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے کو وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھانا ہے۔ چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی ساؤتھ ایم پی اے محمد کاشف، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی، جرمن کنسلٹنٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک چکوال سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جامعہ اشرفیہ کے سابق صدر اور ممتاز عالم دین مولانا مفتی حمیداللہ جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مفتی حمید اللہ جان مرحوم کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے دین اسلام کی ترویج کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور مفتی حمید اللہ جان کی وفات سے قوم ایک جید عالم دین سے محروم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بڑے مذہبی سکالرتھے اور ان کی دینی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…