اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔جس کے پیش نظراسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال ’’پمز‘‘میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اورایمرجنسی کے وارڈمیں اضافی بیڈزبھی لگادیئے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں اورڈاکٹروں کوگھروں سے بلایاجارہاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے احتجاجی کارکنوں کے خلاف آپریشن تیزکرنے کافیصلہ کرلیاہے جس کے پیش نظراسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں