منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

کلاشنکوفیں ، بندوقیں؟اسلام آباد میں پکڑے جانیوالے ٹرک میں کیاتھا؟مسلم لیگ کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے پرچم اور ان کے نیچے لگائی گئی چھڑیاں بھی حکمرانوں کو کلاشنکوفیں اور بندوقیں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو ٹرک پکڑا جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ مضحکہ خیز ہے دراصل یہ پارٹی پرچم ہیں جو مختلف اضلاع کے رہنماؤں اور عہدیداروں کی جانب سے دھرنے میں شرکت کرنے والے کارکنوں کیلئے اسلام آباد دفتر کو بھیجے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل قصور میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ میں جو ن لیگ کے پرچم نظر آ رہے تھے کیا وہ چھڑیوں کے بغیر لہرائے جا رہے تھے جو انہیں ہمارے پارٹی پرچم اور ان کے نیچے لگائی جانے والی چھڑیوں پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو اس طرح توڑ مروڑ کر پیش کرنا افسوسناک ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…