بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد آنا ہے تو۔۔۔! وزارت داخلہ نے پرویزخٹک کو سرپرائز دے دیا،خیبرپختونخواحکومت کانہلے پہ دہلہ،حیرت انگیز جواب

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان وزارت داخلہ نے کہاہے کہ وزیر اعلی اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن انکے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔ اتوارکووزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے خیبرپختونخوا کے سینئرا فسران سے رابطہ کرکے بتایاگیاہے کہ وزیر اعلی اگر خود اسلام آباد آنا چاہیں تو انکو مکمل سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کیا جائے گا لیکن انکے ساتھ مسلح جتھا آنے کی صورت میں انہیں اسلام آباد داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں دیگر احتجاجی افراد کے ساتھ تصور کیا جائے گا۔بیان کے مطابق گزشتہ روزایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے جس میں خیبر پختونخواہ کے ایک صوبائی وزیر بھاری اسلحہ اور چند سو احتجاجی کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد داخل ہوئے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

دریں اثناء خیبر پختونخوا کے ترجمان مشتاق احمدغنی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مسلح جتھوں کا الزام بے بنیاد ہے وفاقی حکومت خود امن وامان کی صورت حال خراب کر رہی ہے میاں نواز شریف نے اس وقت پورے ملک کو لاس ڈاؤن کیا ہوا ہے ۔ خیبر پختونخوا او ر اسلام آباد کے عوام کو 02نومبر سے قبل ہی جیل میں بند کر دیا گیا ہے پرتشدد اقدامات اور ایک صوبے کو ملک دوسرے حصوں سے منقطع کرنے پر میاں نواز شریف وزیر اعظم کے منصب کے اہل نہیں رہے ہیں ۔ پانامہ لیکس اور احتساب سے بچنے کے لئے میاں نواز شریف ملک کے عوام کو یرغمال نہیں بنا سکتے ہیں ۔ اتوار کے روز موٹروے پر صوابی انٹر چینج کے قریب دھرنا کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کس قانون اور آئین کے تحت خیبر پختونخوا کے عوام کو اسلام آباد جانے روک رہی ہے کیا خیبر پختونخوا اس ملک کا حصہ نہیں ہے وفاقی حکومت چاہے کچھ بھی کر لے ہمیں آج اسلام آباد پہنچنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے ۔ اسلام آباد شریف برادران کی کوئی ذاتی جاگیر نہیں ہے کہ ان کے اجازت نامے کی ضرورت ہو ۔ مشتاق احمد غنی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اس وقت غنڈا گردی اور بدمعاشی کی مثال قائم کر دی ہے ۔ بدمعاشوں او رغنڈوں کو کسی صورت بیس کروڑ عوام کی نمائندگی کا حق حاصل نہیں ہے ۔ ساری دنیا میں شریف برادران کی کرپشن ثابت ہو چکی ہے ۔ ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق اس وقت خیبر پختونخوا کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کررہا ہے جو کہ انتہائی افسوسنا ک اور قابل شرم ہے ۔ گزشتہ روز سے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے صوبے کے عوام انتہائی تکلیف دہ مرحلے سے گز ررہے ہیں جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے اور اس کے نتائج بھی اسے ہی بھگتنا پڑیں گے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…