اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گھرگھرہوتاہے چاہے کسی امیرکاہویاکسی غریب کا۔لیکن اب معاملے دوبڑی جماعتوں کے رہنمائوں کے گھرو ں کاہے توکچھ روزپہلے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے گھرجاتی امرا(رائےونڈ) کے محاصرے کااعلان کیاتھاتواس موقع پراپوزیشن جماعتو ں نے صرف اس بناپرعمران خان کاساتھ دینے سے انکارکردیاتھاکہ وزیراعظم کے گھرکاگھیرائوکرنااخلاقی طورپرٹھیک نہیں اوراپوزیشن جماعتوں نے بھی اس کی شدید مخالفت کی تھی اورمیڈیانے بھی اس معاملے کوخوب اچھاتھاکہ کسی کے گھرکامحاصرہ کرنااخلاق کے دائرے سے باہرہے جبکہ ن لیگی رہنمائوں نے اس اعلان کواعلان جنگ سمجھااوروفاقی سے لیکرصوبائی ن لیگی وزرااوررہنمائوں نے میڈیاکے ذریعے عمران خان اورتحریک انصاف کی قیادت پرسخت حملے کئے ۔کئی بڑے بڑے صحافتی پنڈتوں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی جس پرعمران خان نے رائے ونڈمیں وزیراعظم کے گھرکامحاصرہ کرنے کااعلان واپس لے لیااوررائے ونڈمیں ایک جلسہ کردیاجبکہ دوسری طرف جب تحریک انصاف نے دونومبرکودھرنے کااعلان کیاتوساتھ ہی وفاقی حکومت نے عمران خان کے بنی گالہ میں گھرکے جانے والے راستے بندکردیئے اتناہی نہیں بنی گالہ میں عمران خان کے گھرکے بیرئئرزتک چھوٹی رکاوٹوں کے ساتھ ساتھ عمران خان کے گھرآنے والے دوسرے راستوں پربڑے بڑے کنٹینرزلگارکھے ہیں اورتحریک انصاف کے کئی رہنمائوں کوجاتے ہوئے ان کوروکابھی گیااورپولیس نے بھی دل کھول کرعمران خان کی رہائش گاہ کے باہرآنے والی تحریک انصاف کی کارکن خواتین کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیااورتحریک انصاف کے کارکنوں پرلاٹھی چارج بھی کیااورساتھ ڈنڈوں کابھی آزادانہ استعمال کیاتھابلکہ بنی گالہ میں کھاناجانے سے بھی روک گیااس وقت کسی بھی میڈیاہائوس یاکسی بھی بڑے تجزیہ نگارنے اس بات کی مذمت تک نہ کی بنی گالہ میں بھی عمران خان کاگھرہے اوران کاگھربھی اسی طرح ان کی عزت ہے جس طرح کہ وزیراعظم کاجاتی امراوالاگھرلیکن میڈیاکے اس دہرے معیارپرعوام حیران ہیں ۔
fciasdbhasdhas by minahilsheryar
وزیراعظم نوازشریف کے گھر کے گھیراﺅکے اعلان پر ہنگامہ،عمران خان کے گھر کا تین دن سے محاصرہ مگر ۔۔۔! افسوسناک ریکارڈ بن گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں