اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کا معاملہ ،اعتزاز احسن نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت ہمیشہ کندھے پر کلہاڑی رکھ کر اقتدار میں آتی ہے اوراپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں،قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کا معاملہ وزیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹانے سے ختم نہیں ہوگا بلکہ یہ بہت آگے جاتاہوا دکھائی دے رہا ہے ،

حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پرپہلے روز سے مسل دکھانے کی پالیسی اپنا رکھی ہے جسکے منفی نتائج نکلیں گے۔ ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ وژن سے عاری ہیں اور اس لئے ’’ ڈیلی ویجز ‘‘ کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں ۔ حکومت میں شامل بعض لوگوں کا کردار خود اس کے لئے مسائل کا باعث بنتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت تجربہ کار ہونے کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن ان کا یہ تجربہ سیاست نہیں بلکہ کرپشن کرنے میں ہے ۔موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن کے اپنے ہی ریکارڈ توڑ ے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے میں حکومت نے جان بوجھ کر حالات خراب کئے ۔شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب ایسے ختم نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…