اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملاقات کے دوران آرمی چیف نے شہبازشریف کو کیا وارننگ دی تھی؟حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک اور خطرناک دعویٰ کردیا ہے نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ دو دن پہلے آرمی چیف راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ چوہدری نثارکی ملاقات کے دوران آرمی چیف نے شہبازشریف کو پیر تک کا وقت دیاتھا ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویز رشید کے فارغ ہونے کے بعد اب حکومت کی جان چھٹ جائے گی ،سرل ا لمیڈا کی سٹوری کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ اس سارے معاملے کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر باہر چلاگیا ہے ایک کو فارغ کرنا کافی نہیں ہے پرویز رشید کو گرفتار کیاجاناچاہئے ۔