ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویز رشید نے ملک سے غداری کی!،بڑا مطالبہ ہوگیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز رشید مستعفی ہو کر قومی مجرم ثابت ہو چکے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کر کے پرویز رشید نے ملک کے ساتھ غداری کی۔خبر لیک کرنے کے معاملے میں ملوث تمام افراد غداری کے مرتکب ہوئے ہیں،کچھ ملک سے بھاگ رہے ہیں‘عدلیہ نوٹس لے اور تمام غداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے آرٹیکل 6کے تحت ان کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرویز رشید کے مستعفی ہونے پر اپنا رد عمل بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنہوں نے زندگی میں ہر پل ملک و قوم کی خدمت کی ہے ان کے خلاف بے بنیاد اورسیاسی مقدمات قائم کئے گئے اور انہیں غدار قراردیا گیا جبکہ انہوں نے غداری نہیں، ہمیشہ قوم سے وفا کی ہے۔پرویز رشید اپنی وزارت سے مستعفی ہوکر یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ انہوں نے خبر لیک کر کے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے وطن سے غداری کا ارتکاب کیا ہے۔ خبر لیک کرنے کے معاملے میں ملوث کچھ لوگ ملک سے باہر بھاگ رہے ہیں۔تحقیقات کر کے اس غداری میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب کیا جائے۔غداری کے مرتکب افراد ثبوتوں کے ساتھ قوم اور عدلیہ کے سامنے ہیں۔اب قوم اور عدلیہ انصاف کرے اور اصل غداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ خبر لیک کرنے کے معاملہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقین کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال کر آرٹیکل 6کے تحت ان کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ غلط کام کر کے دوسروں کے سر ڈالتی ہے اور انہیں قربانی کا بکرا بناتی ہے۔ ملک و قوم کے غداروں کو نشان عبرت نہ بنایا گیا تو ذمہ دار اداروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…