جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت پانچ سال پورے کریگی ٗ مخالفین کے ساتھ چند دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟نوازشریف نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پھولنگر (این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی چیزسے ڈرنے والا نہیں ٗموجودہ حکومت پانچ سال پورے کریگی ٗ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ (ن)کی ہوگی وہ بھی پانچ سال پورے کریگی ٗعوام نے 2013میں مخالقین کو مسترد کر دیا تھا ٗ انتقام لینے کیلئے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں ٗ2016کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ہے ٗ2018کا پاکستان 2016سے بھی کہیں بہتر ہوگا ٗ ہم مشرف دور میں جیلیں کاٹ رہے تھے مخالفین آمر کے جعلی ریفرنڈم کے حق میں مہم چلا رہے تھے ٗ چند دنوں کی بات ہے مخالفین کا مستقبل ختم ہو جائیگا۔ ہفتہ کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ مسکراتے رکھے ٗآج کا جوش و جذبہ دیکھ کر بتا نہیں سکتا کہ مجھے کتنی خوشی ہورہی ہے ٗبہت دیر سے خواہش تھی کہ میں پھولنگر آؤں ٗخوش بختی ہے کہ آج پھولنگر آیا ہوں اور آپ میرے سامنے ہیں ٗجتنے خوش آپ ہیں اس سے ڈبل خوش میں ہوں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پھولنگر کے عوام نے مسلم لیگ (ن)سے بے وفائی نہیں کی ہمارے مقابلے میں کوئی بھی میدان میں ہو ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ ترقی کا راستہ روکنے والوں کو آج تک پھولنگر کے لوگوں نے ان کو گھاس نہیں ڈالا اور مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیا ہے میں آپ سے بہت خوش ہوں ۔وزیر اعظم نے کہاکہ سوئی گیس دور کی بات ہے آپ جو مانگو گے اللہ تعالیٰ آپ کو دیگا ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر سے اترا تو رانا اقبال اور رانا حیات نے کہا کہ آپ سوئی گیس کا اعلان کررہے ہیں ٗمیں نے کہا جو مانگو گے ہم دینگے ۔وزیر اعظم نے سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ نے پھولنگر میں صحیح بندے کو بلایا ہے نواز شریف جو اعلان کرتا ہے اس کو پورا بھی کرتا ہے یہ جوش ٗ جذبہ ٗ کہاں دیکھنے کو ملتا ہے ٗہمارے مخالفین کو اپنے جلسے کیلئے دو ماہ محنت کر نا پڑتی ہے لیکن اس جیسا پھر بھی جلسہ نہیں ہوتا ۔وزیر اعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اطمینان رکھیں انشاء اللہ آپ کی حکومت پانچ سال پورے کریگی اور اس کے بعد بھی ہماری حکومت ہوگی وہ بھی پانچ سال پورے گی ۔انہوں نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کسی چیز سے ڈرنے اور خوف زدہ ہونے والا نہیں ہم صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں اور کسی سے نہیں ڈرتے الحمد اللہ نواز شریف گھبرانے والا نہیں ہے مشرف دور میں ہم نے اٹک قلعے جیسی جیل کاٹی ہے ٗ جلا وطنی کاٹی ہے ٗ ہمارے مخالفین نے کبھی جیل کا دروازہ بھی نہیں دیکھا تھا ٗجب ہم فوجی آمروں کی جیلیں کاٹ رہے تھے یہ ان کے جعلی ریفرنڈم کے حق میں مہم چلا رہے تھے ۔انہوں نے عمران خان نام لئے بغیر کہاکہ جس جمہوریت کے مزے آپ لوٹ رہے ہیں یہ سیاسی جماعتوں ٗ وکلاء ٗ میڈیا ٗ سول سوسائٹی اور عوام کی قربانیوں کانتیجہ ہے یہ آج عوامی مینڈیٹ کی توہین کرہے ہیں جس نے کے پی کے میں حکومت دلوائی ۔انہوں نے کہاکہ یہ آپ سے انتقام لینا چاہتے ہیں کہ آپ نے 2013میں مسترد کر دیا تھا ان کو معلوم نہیں کہ عوام2018ء میں پھر مسترد کر دینگے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ تین سال پہلے میں نے خواب دیکھا تھا الحمد اللہ خواب کی تعبیر کا وقت آگیا ہے نواز شریف نے کہاکہ2016کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ہے ٗمعاشی ٗ اقتصادی ٗ دہشتگردی ٗ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے 2018کا سال 2016سے بھی کہیں بہتر ہوگا وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کو یہ یاد ہوناچاہیے 2013ء میں لوڈشیڈنگ کا کیا حال تھا ؟بجلی کی لوڈشیڈنگ بیس ٗ بیس ٗاٹھارہ ٗ اٹھارہ ٗ سولہ ٗسولہ گھنٹے ہوتی تھی آج کم ہوگئی ہے ٗ2018ء آنے والا ہے انشاء اللہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائیگا۔ہم صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرینگے بلکہ بجلی سستی بھی کرینگے وزیر اعظم نے کہاکہ اٹھارہ روپے سے بجلی سستی ہو کر دس روپے پر آچکی ہے ٗکاشتکاروں اور گھریلوں صارفین کی بجلی سستی ہوگئی ہے صنعت کی بجلی سستی ہوگئی ہے ٗ2018ء میں اس سے زیادہ بجلی سستی کرینگے سب کچھ کام کر نے سے ہوتا ہے ٗہم دن رات کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہیڈ بلوکی میں گیس کا پاور پلانٹ لگ رہا ہے ملک میں اور کئی منصوبے لگ رہے ہیں ٗپہلی مرتبہ پاکستانی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد میں کارخان لگ رہے ہیں ٗمجھے بتایا جائے پہلے یہ کارخانے کیوں نہیں لگائے گئے یہ منصوبے پرویز مشرف نے کیوں نہیں لگائے ؟پچھلی حکومتوں نے کیوں نہیں لگائے یہ منصوبے ہم کیوں لگا رہے ہیں ہمیں آپ کادرد اور پاکستان کادرد ہے پاکستان کے عوام کا درد ہے ہم سمجھتے ہیں کاشتکار اتنی مہنگائی بجلی کہاں سے خریدے گا ؟گھریلو صارفین ٗ صنعتکار مہنگی بجلی کہاں سے خریدیں گے ٗہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ نہ صرف بجلی کی کمی کو پورا کرینگے بلکہ سستی کرینگے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ موٹر وے پشاور سے شروع کیا اسلام آباد لیکر آئے ٗ اسلام آباد سے لاہور لیکر آئے 1999ء میں ہماری حکومت ختم کر دی گئی ہے آج پوچھتا ہوں نواز شریف کا کیا قصور تھا ٗ کیوں حکومت ختم کی گئی ٗ موٹر وے لاہور تک آگئی تھی اس موٹروے نے ملتان تک جانا تھا یہ رک گئی آج ہماری حکومت میں یہ ملتان اور کراچی جارہی ہے یہ کتنی بڑی پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے یہ بات ناقابل معافی ہے ٗموٹر وے کو ہم آگے لیکر جارہے ہیں بلوچستان میں ترقی کا ایک وسیع منصوبہ ہے ٗبلوچستان کے اندر بے حساب سڑکیں بن رہی ہیں پھر گوادر پورٹ بن رہا ہے ٗ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ٗ دہشتگردی کو ملک سے ختم کیا ختم ہونے کے بالکل قریب ہے ٗ ہمارے فوجی بھائیوں ٗ افسروں نے بے حساب قربانیاں دی ہیں آج پاکستان پر امن ہوتا چلا جارہا ہے پاکستان پھر ایک دفعہ ترقی کی عروج کی طرف جارہا ہے یہ بات نواز شریف ٗرانا اقبال ٗ رانا اسحاق نہیں کہتا ہے بلکہ دنیا کہتی ہے پاکستان ترقی کے عروج پر جارہا ہے چین ہمارا عظیم دوست ہے ٗ چین نے پاکستان کیساتھ ملکر پاکستان کے اندر ترقی کیلئے منصوبے بنائے ہیں وہ بے مثال ہیں ایسا سورج طلوع ہورہا ہے آنے دور میں پاکستان روشن ملک بن جائیگا وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک کے تحت بلوچستان ٗ پنجاب ٗ کے پی کے ٗ سندھ میں یکساں ترقی ہورہی ہے یہ بہت بڑے منصوبے ہیں ہمارے سیاسی مخالفین اسی ترقی کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں سبوتاژ کر نے کی کوشش کررہے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ترقی کا سلسلہ چلتا رہا تو 2018میں مستقبل ختم ہو جائیگا انشاء اللہ چند دنوں کی بات ہے مخالفین کا مستقل ختم ہو جائیگا ۔نواز شریف نے کہاکہ پی آئی اے ٗ ریلوے ترقی کررہے ہیں ٗ ترقیاتی پروگرام شروع کئے ہیں کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بن رہی ہیں پینے کے صاف پانی کیلئے کام کررہے ہیں ۔وزیر اعظم نے این اے 141میں پچاس کروڑ روپے کی لاگت سوئی گیس کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نہری پانی کیلئے تیس کروڑ روپے دینگے جس سے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہاکہ این اے 142ٗ این اے 141اور پی پی 183ٗ 184میں ترقیاتی کاموں کیلئے 150کروڑ روپے کااعلان کرتا ہوں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ رانا اقبال کے والد رانا اقبال اور رانا حیات کا ہاتھ میرے ہاتھ میں پکڑا کر گئے تھے اور کہاکہ میرے بچوں نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا ہے میں شکریہ ادا کرتا ہوں اس کے بعد انہوں نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ کرو ڑ روپے کی لاگت سے علاقے میں سڑکیں ٗ بچوں اور بچیوں کے سکول ٗ چھوٹے چھوٹے ہسپتال ٗ رورل ہیلتھ سنٹر اور پل بنے گا انہوں نے ہیڈ بلوکی روڈ پر پل کیلئے 100کروڑوپے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان پیسوں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی بنے گا انہوں نے کہاکہ لاہور آنے والی موٹر وے عبد الحکیم اور ملتان جائیگی جس کے بعد سکھر اور حیدر آباد جائیگی حیدر آباد سے کراچی تک موٹر وے زیر تعمیر ہے ٗپھول نگر کو موٹر وے تک ملانے کیلئے نئی ہائی وے بنائی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا اعلان کرتا ہوں ٗٹیکنیکل کالج بنایا جائیگا جو نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے انشا ء پھولنگر پاکستان کا خوبصورت ترقی یافتہ شہر بن جائیگا ۔پھول نگر کے نوجوان پہلے بھی بہت خوبصورت ہیں جوشیلے ہیں آپ کے والدین نے بھی مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے آپ بھی مسلم لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں آنے والی نسلیں بھی مسلم لیگ (ن)کاساتھ دینگی انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے پھولنگر پاکستان کا مثالی علاقہ بنے پھولنگر کو پھول جیسا بننا چاہیے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ الیکشن سے پہلے ایک بار پھر آپ کے پاس آؤں اور آپ کو بتاؤں لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے ٗدہشتگردی مکمل طورپر ختم ہوچکی ہے ٗ پھولنگر پھول جیسا شہر بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سٹیڈیم بھی نواز شریف نے بنایا تھا یہاں کرکٹ ٗ ہاکی ٗ فٹبال بھی ہوناچاہیے اس کیلئے انشاء اللہ آپ کو تحفہ بھیجوں گا یہ میرا وعدہ ہے تاکہ آپ تعلیم کے بعد کھیل کود کے میدان میں بھی نمبر ون بنیں انشا ء اللہ جلد تحفہ ملے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…