جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں زبردست جشن ۔۔۔ جس خبر کا انتظار تھا وہ آخر کپتان کو مل ہی گئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے اعجاز خان جازی سمیت 16 کارکنان کو ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے جانے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف مقدمات درج،40 کارکنان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ہونے والے چالیس کارکنان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ کارکنوں کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات اے سی حسن وقار چیمہ نے د یئے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنوں کی گرفتاری کے لئے10،10اہلکاروں پر مشتمل پولیس کی 40ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، ہر ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی رینک کا افسر کر یگا۔ تمام ٹیموں کو ربڑ بلٹ اور آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو لانے کے لیے 70 کے قریب گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…