اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو گرفتار کر لیا۔جمعہ کو راولپنڈی میں دفعہ 144کے نافذ کے بعد عوامی مسلم لیگ کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے راولپنڈی انتظامیہ نے پی پی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا اطلاعات کے مطابق پولیس نے کمیٹی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی کو گرفتار کرلیا ہے ٗاس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ، کارکنان کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید کے ڈرائیور اور سیکیورٹی اسٹاف کو گرفتار لیا گیا تھا ، اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھاکہ میرے سیکیورٹی اسٹاف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہےاور میری گاڑی کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔حکومت یہ سب کر کے مجھے میرے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی، اس سے جس کام کی امید تھی وہ اس نے کرنا شروع کر دیا ہے ، کچھ بھی ہو جائے آ ج کا جلسہ 2بجے اپنے ٹائم پر ہی ہو گا ۔
تحریک انصاف کے اہم رہنما کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ، ہنگامہ آرائی شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
-
سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران کو پاکستان کا دوٹوک پیغام
-
سولر پینلز کے نئے ریٹ سامنے آگئے



















































