منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

جس چیز کا خدشہ تھا وہی ہوا ، راولپنڈی سے بڑی خبر آگئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج و دھرنوں کے باعث راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ علاقوں کو مکمل سیل کر دیا گیا،مری روڈ پر مریڑ حسن کے مقام پراحتجاجی کاکنوں کو روکنے کیلئے کنٹینر لگا دیے گئے ہیں، میٹروبس سروس بھی بند کردی گئی،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے آج ممکنہ احتجاج کے باعث لال حویلی اور ملحقہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے ،علاقے سیل ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں لال حویلی سے ملحقہ تمام مارکیٹیں ، بازار اور فروٹ مارکیٹیں بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔لال حویلی کے گرد بھی کنٹینر لگا دیے گئے ہیں ۔ لال حویلی سے ملحقہ موتی بازار ، راجہ بازار ، صرافہ بازار ، اردو بازار ، بوہڑ ، کالج روڈ ، باڑہ مارکیٹ موچی بازار اور دیگر اہم مارکیٹیں پوری طرح بند ہیں جبکہ میٹروبس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آبا داور جڑواں شہر راولپنڈی میں میٹر و بس سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ میٹروبس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی میٹروبس سروس معطل رہے گی ۔ میٹروبس سروس معطل ہونے سے ملازمت پیشہ افراد کو دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی مکمل طورپر بند ہیں ۔دوسری جانب مری روڈ پر مریڑ حسن کے مقام پراحتجاجی کاکنوں کو روکنے کیلئے کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس سے مری روڈ بند ہے ۔ مری روڈ کی بندش سے سکول اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شیخ رشید نے ٹویٹ میں لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑا شیر بنا پھرتا ہے جو ایک حویلی سے ڈرتا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وہ راولپنڈی کی اور راولپنڈی ان کی جان ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر لال حویلی پہنچے گا اور حکمرانوں کو بھگا کر دم لیں گے۔ راولپنڈی میں لال حویلی سیل ہونے کے بعد اپنے دوست کے گھر منتقل ہونے والے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ بزدل حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نہیں ڈرتے ، آج عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر راولپنڈی میں نظر آئے گا، کمیٹی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا ،یہیں سے موجودہ حکمرانوں کو بھی بھگا کر دم لیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…