اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

”تحریک انصاف کا 2 نومبر دھرنا“ پہلی بڑی گرفتاری ہو گئی ‘ کارکنان سیخ پا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اہم رہنماءایم پی اے اعجاز خان جازی کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2 نومبر کے دھرنے کے سلسلے میں پہلی گرفتار ی کر لی گئی اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماءایم پی اے اعجاز خان جازی کے بھائی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اعجاز خان جازی کے بھائی کی راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتاری پر تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنان سیخ پا ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر پولیس نے ہاتھ اٹھایا تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔جتنی عوام اب نکلے گی اتنی پاکستان کی تاریخ کبھی نہیں نکلی ہوگی،پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا ہے کہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔2نومبر کو ملک کی تقدیر بدل دیں گے اور وزیراعظم کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں،جمہوری حکومت میں کوئی کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتا اور میں حکومتی اداروں سے کہتا ہوں کہ سن لیں آپ پکڑ دھکڑ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ دو نومبر کا احتجاج کوئی طاقت نہیں روک سکتی،ان کا ٹائم آگیا ہے،آپکو کون بچائے گا،دونومبر کو اتنا بڑا سمندر لاو¿نگا یہ بلوں میں گھس جائیں گے،کچھ بھی ہوجائے ہم دو نومبر کو ضرور نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کل بہت جھوٹ بولے ہیں،شہبازشریف نے چھ ارب کے قرضے نہیں لوٹائے تھے،شہبازشریف کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیے،شہباز شریف نے کل آسکروننگ اداکاری کی ہے اور زبردست ایکٹنگ کی،شہبازشریف کو ایکٹنگ پر اکیڈمی ایوارڈ ملنا چاہیے۔قانون توڑنے والا شخص سرکاری عہدے پر نہیں رہ سکتا،وزیراعظم کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،وہ 7ماہ سے عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں،ہمیں کہا جاتا ہے بچے اسکول نہیں جاسکیں گے،35فیصد بچوں کو پوری خوراک نہیں مل رہی ہے،اڑھائی کروڑ بچے اسکولوں میں نہیں جاتے کیا وہ ملک کے بچے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوو¿ں نے باریاں لے کر ملک میں اخلاقیات ختم کردی ہیں۔اسٹیٹس کوکے لوگوں کو تکلیف پہنچاو¿ں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…