اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجا ب شہبازشریف نے جڑواں شہروں اسلام آباداورراولپنڈی کوایک اوربڑاتحفہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم روڈاورآئی جے پی روڑکی تعمیرآرڈی اے کرے گی جس پرسات ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے بعد راولپنڈی اسلام آبادکے درمیان ایک اورنیابراہ راست سنگل فری روٹ بن جائے گاجبکہ یہ منصوبہ ایک سال کی مدت میں مکمل کیاجائے گاجبکہ یہاں پرآغاشاہی روڈکوبھی ایک انڈرپاس کے ذریعے سٹیڈیم روڈسے جوڑدیاجائے گاجبکہ آئی جے پی پرنسپل روڈکی موجودہ حیثیت بھی پہلے والے ہی رہے گی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس انٹرچینج پرچارفلائی اووراورچارسلپ روڈزبنائے جائیں گے جن کی لمبائی آٹھ کلومیٹرکے لگ بھگ ہوگی جبکہ اس منصوبے سے دونوں شہروں میں ٹریفک کابہائومزید بہترہوجائے گا۔