اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ، اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا، 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ، ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ، عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں ، ملک حالت جنگ میں ہے ، اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات درپیش ہیں ، تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات ہوں گی، شہداء کی میتوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر رکھ کر آبائی علاقوں کو پہنچانا افسوسناک ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جو جنگ ہمسایہ ملک میں لڑی جا رہی تھی پرویز مشرف نائن الیون کے بعد اس جنگ ہمارے آنگن میں لے آئے ، آج پاکستان کے مسلح افواج ان دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہی ہے ، پچھلے ڈھائی سالوں سے اس جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاک فوج کے سینکڑوں جوانوں نے شہاد ت پا کر قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کروایا، آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد گھروں کو واپس پہنچ چکی ہے ، کراچی کا امن بحال ہواہے ، جرائم میں کمی ہوئی ہے ، شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ، بھارت کو سرحدوں پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ، حالات ابھی بہتر ہوئے ہیں مکمل ٹھیک نہیں ہوئے ، دہشت گردوں نے اپنی سٹریٹجی تبدیل کی ہے ہمیں بھی ان سے ایک قدم آگے رہ کر سوچنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات چند مہینوں یا سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھ کر ایک ہو جائیں ، بدقسمتی سے ہماری صفوں میں نفاق ہے ، اس سے کشمیریوں کو غلط تاثر جا رہا ہے ۔خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ، اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا، 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ، ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ، عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں۔
بس بہت ہوگیا! حکومت نے عمران خان کو باضابطہ طورپر بڑی پیشکش کردی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم یوتھ ’لون‘ آن لائن اپلائی کریں
-
200 ہاتھی، 900 مگرمچھ اور سیکڑوں بڑے جانوروں پر مشتمل اننت امبانی کا زو اسکینڈل ...
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان، اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
-
7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ، قبر کشائی کے ...
-
14دن میں 10کروڑ کا منافع ، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں تاریخ ساز کامیابی
-
ایئر کنڈیشنر کی چھٹی! بغیر بجلی ماحول ٹھنڈا کرنے والا حیرت انگیز مٹیریل تیار
-
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کا آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنےروپے تک کمی کی تجویز کی گئی
-
دریا کنارے10 طاقتور شخصیات کے ریزورٹ بچانے کیلئے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں: مصدق ...
-
سہ فریقی سیریز: افغان شائقین کا دوبارہ طوفان بدتمیزی
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر
-
دو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والا انٹرنیشنل کرکٹر چور نکلا’اعتراف جرم کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم یوتھ ’لون‘ آن لائن اپلائی کریں
-
200 ہاتھی، 900 مگرمچھ اور سیکڑوں بڑے جانوروں پر مشتمل اننت امبانی کا زو اسکینڈل بے نقاب
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان، اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
-
7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ، قبر کشائی کے دوران تہلکہ خیز انکشاف
-
14دن میں 10کروڑ کا منافع ، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں تاریخ ساز کامیابی
-
ایئر کنڈیشنر کی چھٹی! بغیر بجلی ماحول ٹھنڈا کرنے والا حیرت انگیز مٹیریل تیار
-
پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کا آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنےروپے تک کمی کی تجویز کی گئی
-
دریا کنارے10 طاقتور شخصیات کے ریزورٹ بچانے کیلئے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں: مصدق ملک
-
سہ فریقی سیریز: افغان شائقین کا دوبارہ طوفان بدتمیزی
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر
-
دو ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والا انٹرنیشنل کرکٹر چور نکلا’اعتراف جرم کرلیا
-
انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کر...
-
ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے