لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن کی طرف سے وزیراعلی پنجاب پرجاوید صاد ق کوان کافرنٹ مین قراردینے بعد جاوید صادق کو پہچانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تو جاوید صادق کا نام بھی نہیں سنا، حکومتی معاملات میں جاوید صادق کا کوئی کردار نہیں، کرپشن ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ شہباز شریف کو اپنے کام کا بتانے کیلئے کسی گواہ یا گواہی کی ضرورت نہیں، شہباز شریف کی خدمت کی عوام گواہ ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کرپشن کی باتیں کرتے ہیں، اگر ایسا ہے تو مخالفین 15روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔جاوید صادق سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانا ثنا نے کہا کہ ہم نے تو جاوید صادق کا نام بھی نہیں سنا، حکومتی معاملات میں جاوید صادق کا کوئی کردار نہیں، جاوید صادق کی تصویر نجی چینل پردیکھ رہاہوں ،انہوں نے کہاکہ جاوید صادق کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، جاوید صادق بیورو کریٹ ہوسکتا ہے، مگر میں ذاتی طور پر انہیں جانتا نہیں۔ماڈل ٹاؤن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اب کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کیخلاف مقدمہ عدالتوں میں چل رہاہے ۔