اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنی گالہ کالاک ڈائون کرنے کی تیاریاں ،دوصوبوں سے کیاکچھ مانگ لیاگیا،تہلکہ خیزانکشاف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادلاک ڈائون ناکام بنانے کےلئے پولیس کی پھرتیاں، سامنے آگئی، کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا آغاز کردیا گیاہے، سندھ اور پنجاب سے لاجسٹک سپورٹ طلب کرلی گئی، بنی گالہ کے راستے بند کئے جانے لگے، اہلکاروں کی تربیت کیلئے ایف نائن پارک کا کرکٹ گراؤنڈ بھی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔اسلام آباد پر تحریک انصاف کی یلغار روکنے کیلئے پولیس بھی سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہے، راولپنڈی میں ٹرکوں اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی، چابیاں، کاغذات قبضے میں لئے جانے پر شدید پریشان ڈرائیورز اور مالکان نے سخت احتجاج کیا۔جبکہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کے راستے بھی کنٹینر رکھ کر بند کرنا شروع کردیئے گئے جبکہ ملک بھر سے طلب پولیس اہلکاروں کو مظاہرین سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دینے کیلئے ایف نائن پارک کا کرکٹ گراؤنڈ بھی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔ دو نومبر کیلئے اسلام آباد پولیس نے سندھ اور پنجاب سے لاجسٹک سپورٹ بھی مانگ لی، وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں دونوں صوبوں سے قیدیوں کی 40 وینز اور 18 بکتر بند گاڑیاں دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔جبکہ پنجاب پولیس سے 25ہزارپولیس اہلکاربھی مانگے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…