لاہور ( این این آئی) حکومت پاکستان نے 70سال سے بند گردوارے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 547 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو چار تحائف دینے کا منصوبہ بنا لیا ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے برطانوی نشریاتی اداروے کو بتایا کہ 14 نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہونے والی تقریبات سے پہلے وہاں تقریباً 70 برس سے بند گرودوارہ کیارہ صاحب کو عبادت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔اس وقت 350 برس قدیم اس گرودوارے تزئین و آرائش جاری ہے اور جو آئندہ چند دن میں مکمل ہو جائے گی۔اس گردوارہ کو تقسیم ہند سے پہلے فسادات کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔صدیق الفاروق نے بتایا کہ ننکانہ صاحب میں ہی بابا گرو نانک کے ساتھ مسلمان ستار نواز بھائی مردانہ کی آٹھ سو مربع گز پر یادگار کی تعمیر بھی جاری ہے جو تین سے چار ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔اس کے ساتھ پہلے سے اعلان کردہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد بھی جنم دن کی تقریبات کے موقع پر رکھا جائے گا۔یہ یونیورسٹی چار سو ایکڑ پر تعمیر کی جائے گی جس میں پنجابی کے علاوہ دیگر مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔انہوں نے سکھ برادری کے لیے چوتھے تحفے کے بارے میں بتایا کہ ناروال میں کرتار پور صاحب میں برقی انگھیٹہ صاحب کی تعمیر شروع ہو رہی ہے جو کہ 10 نومبر تک مکمل ہو جائے گی۔سکھ مذہب کے مطابق کرتارپور صاحب میں بابا گرو نانک کا ’’جوتھی جوتھ ‘‘ہوا یعنی ان کا نور اپنے حتمی مقام پر پہنچ گیا تھا۔سکھ مذہب میں اس انگھیٹے ’’برڈ روپ‘‘ یعنی پرانے ہو جانے والے گروو گرنتھ صاحب کو سسکار کرنے (جلانے) کے بعد اس کی راکھ کو دریا میں بہا دیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہونے کے باوجود بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان آ رہی ہے۔صدیق الفاروق نے بتایا کہ کینیڈا، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان کا آمد کا سلسلہ پانچ نومبر سے شروع ہو جائے گا جبکہ انڈیا سے سکھ یاتری 12 نومبر کو پہنچیں گے اور 21 نومبر تک قیام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار توقع ہے کہ 2500 سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں گے اور ان مہمان یاتریوں سمیت دیگر ممالک اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو یہ چار تحائف دیے جا رہے ہیں۔
تقسیم ہند کے بعد پہلی باربڑا اقدام،پاکستان کے سکھ برادری کو چار بڑے تحفے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تہران میں کیا دیکھا
-
ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے بڑی آفر لگا دی
-
فاطمہ جتوئی کی خودکشی کی کوشش، وجہ سامنے آ گئی
-
ایف بی آر کا 4 درآمد شدہ موبائل فون برانڈز پر ’پی ٹی اے ٹیکس‘ میں بڑی کمی کا اعلان
-
ہونڈا 125, ہونڈا 150 اور ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف
-
کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر 5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنےکا امکان
-
ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی
-
بیٹے کی شادی، مریم نواز اور جنید صفدر کے ملبوسات کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں
-
گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
18 سالہ نوجوان کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج
-
ناجائز تعلق کا راز فاش ہونے پر ماں نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
-
بارشوں اور برفباری کا الرٹ،پی ڈی ایم اے پنجاب کا متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری















































