منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کیلے اچھی خبر ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال نے آئندہ48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے کی ساتھ بارش کی توقع ہے ٗگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ٗ دروش میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ گی گئی۔
جبکہ دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریا:سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد30000کیوسک اور اخراج :45000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 9300کیوسک اور اخراج 9300کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد7200کیوسک اور اخراج30000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 12600 کیوسک اور اخراج8200کیوسک۔بیراج :جناح: آمد65800کیوسک اور اخراج 59800کیوسک،چشمہ: آمد47300کیوسک اور اخراج 40000 کیوسک، تونسہ:آمد45500 کیوسک اور اخراج45500کیوسک، پنجند: آمد10400کیوسک اور اخراج10400کیوسک ، گدو: آمد 51400 کیوسک اور اخراج 42700کیوسک، سکھر: آمد39300 کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک، کوٹری:آمد12300کیوسک اور اخراج Nil۔ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1502.29فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.802ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1194.30فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ4.064ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.113 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…