جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول کے نعر ے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا کیا مطلب ہے؟

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جب میرے لیڈر کو کوئی کچھ کہے گا تو میں بھی حساب برابر کروں گا ، اندرون خانہ دشمنوں کا ٹارگٹ نواز شریف ہے ، بلاول کے نعر ے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا کیا مطلب ہے ، بلاول ابھی بچے ہیں سیاسی پختگی معاملات کے تسلسل سے آتی ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر دشمن ہمارے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ سرحد پار دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے ۔ ہماری فوج نمبر ون ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری افواج نے جو جنگ لڑی ہے دنیا میںکسی نے نہیں لڑی۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے لیڈر کو کوئی کچھ کہے گا تو میں حساب برابر کروں گا ۔ اندرون خانہ دشمنوں کا ٹارگٹ نواز شریف ہے ۔ جب میرے لیڈر کو عمران خان کچھ کہیں گے تو ہم بھی کچھ نہ کہیں گے ۔ بلاول کے نعرے مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو کا آخر مقصد کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک منصوبے پر عملدرآمد نہ ہو ۔ میرے لیڈر نے 2013 کے انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیے ۔ اس کو عمران خان نے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…