اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کارکاشف عباسی نے اپنے ایک تجزیے میں کہاہے کہ اب سانحہ کوئٹہ کے بعد پھردوبارہ سکیورٹی پربات ہوگی اوروہی باتیں ہونگی جوکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد ہوئی تھیں ۔انہوں نے کہاکہ کب دہشتگروں کاآخری بارخاتمہ ہوگا،کاشف عباسی نے کہاکہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیوکی گرفتاری پربھی وزیراعظم خاموش رہے ہیں اوراب بھی خاموش ہیں ،انہوں نے کہاکہ کب دہشتگردوں کے لئے دہشتگردی کرنے کے ٹھکانے جن میں زیادہ پنجاب میں ہیں ان کاخاتمہ ہوگا،کاشف عباسی نے کہاکہ پنجاب میں رینجرزآپریشن کی بات ہوتی ہے توپنجاب حکومت کہتی ہے کہ ہم خود کام کررہے ہیں اورجب پنجاب حکومت اپناکام شروع کرتی ہے تواس کوبھی کام سے روک دیاجاتاہے ۔کاشف عباسی نے کہاکہ ان تمام معاملات کے پیچھے کون ہے جوکہ ہمارے سکیورٹی پلان میں سقم رہنے دیتاہے اورقوم کوآئے روزصدمات برداشت کرناپڑتے ہیں ۔
Why our PM Remain Silent Over India's… by cokraza4
وزیراعظم نوازشریف بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں پر خاموش کیوں رہتےہیں؟ معروف تجزیہ کار نے حکومت کےلئے نئے سوالات اٹھادئیے
25
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں