اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کارارشد شریف نے انکشاف کیاہے کہ برطانیہ سے اہم شخصیت نواز شریف کیلئے این آر او کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ایک نجی ٹی وی پرتجزیہ کرتے ہوئے ارشد شریف نے انکشافات کئے کہ لاہورمیں ڈان کے لوگ اورایک ٹی وی چینل جس کوپی ٹی وی ٹوبھی کہاجاتاہے اس کے لوگ بھی موجودہیں اورانہوں نے کہاکہ برطانیہ سے آنے والے مارک لائل گرانٹ برطانیہ کے نیشنل ایڈوائزرہیں وہ بھی عمران خان پر 2نومبرکے حوالے سے دبائوڈالیں گے کہ وہ دھرناختم کریں اورنوازشریف کےلئے راہ ہموارکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مارک لائل گرانٹ ایک نیااین آراوکےلئے پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کئی گارنٹرزبھی ہونگے اوریہ این آراوبھی نوازشریف کےلئے تیارہوگاجیساکہ پہلے ایک این آراوہواتھا۔ارشد شریف نے کہاکہ ابھی مزید انکشافات وقت آنے پرسامنے آئیں گے ۔
Arshad Sharif Reveals About Another NRO by pakawaam2
برطانیہ سے اہم شخصیت نواز شریف کیلئے این آر او کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی، سینئرتجزیہ کار کے تہلکہ خیز انکشاف اور اندر کی کہانی
25
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں