ہمیں ان بکروں کی قربانی چاہئے کیونکہ ۔۔!! سینئر سیاستدان نے حیران کن مطالبہ کر دیا

25  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ کا سانحہ ہمارے دھرنے کے خلاف سازش ہے ، حکومت چھوٹے بکروں لیکن ہم 4 دانتوں والے بڑے بکرے کی قربانی چاہتے ہیں۔منگل کے روز شیخ رشید سے چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں 2 نومبر کے دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویزالہی کو 28 اکتوبر کو لال حویلی جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ 2 نومبر کو چوروں اور ڈاکوؤں کو باہر نکال پھینکیں گے ، اس بار دھرنے کا نتیجہ 2014 سے بہت مختلف ہو گا۔ 28 اکتوبر کو دھرنے سے متعلق حکمت عملی کا اعلان کر دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ عوام لاشیں بن چکی ہیں ، چند خاندانوں نے قوم کا خون چوسا ہوا ہے، کوئٹہ سانحے کے تانے بانے ملک دشمن اور راہداری دشمن قوتوں سے ملتے ہیں۔ طاہر القادری بھی یکم نومبر کو اسلام آباد آئیں گے ان کی پارٹی کے لوگوں سے بھی مسلسل رابطہ ہے۔ 2نومبر کا دھرنا کسی صورت نہیں رکنے ولا ، ہمارے کارکنوں کو سکیورٹی خدشات کا ڈرامہ رچا کر خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…