پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کام ٹھیک کرنا ہے تو کرو ورنہ کوئی اور کام ڈھونڈ لو!

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔منگل کو کراچی میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبے بھر میں میگا پروجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری بلدیات اوردیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی کراچی پیکج کے تحت تیار ہونے والے منصوبوں کے ٹینڈرز نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کی کارپٹنگ اور اسنارکلز کی خریداری کے ٹینڈرز ابھی تک کیوں جاری نہیں ہوئے۔
یونیورسٹی روڈ کا منصوبہ بہت اہم ہے، تاخیر کا مطلب شہریوں کو مزید تکلیف دینا ہے، اگر ٹھیکے دینے کے کام میں میرٹ نظر انداز کیا گیا تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مجھے اگر کسی کے خلاف شکایت ملی تو وہ نوکری پر نہیں رہے گا۔اجلاس میں وزیراعلی نے افسران پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اکیلا ہر چیز پر نظر رکھتا ہوں لیکن آپ لوگوں سے صرف اپنے ڈیپارٹمنٹس میں کام نہیں ہوپارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ورنہ کہیں اور کام ڈھونڈیں۔وزیراعلی نے اجلاس میں چیف سیکریٹری صدیق میمن کوطلب کرتے ہوئے انہیں کراچی میگا پروجیکٹس کی پیش رفت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلی نے کراچی کے پروجیکٹس مستند ٹھیکیداروں کے ذریعے معیاری طریقے سے مکمل کئے جانے کی بھی ہدایت دی جب کہ شارع فیصل کی ایک لین بڑھانے اورفٹ پاتھ سمیت نکاس کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…