اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹرپرنامعلوم دہشتگردوں پرحملے کے بعد ملک بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کرد ی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹرکوئٹہ میں حملے کے بعد ملک بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔ملک بھرمیں اہم دفاعی وسرکاری اداروں اورہسپتالوں کی سکیورٹی سخت کردی گئ ہے ،تمام صوبوں کے آئی جیزاوردیگرحکام کوسکیورٹی کے سلسلے میں اہم احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ منگل کےروزتعلیمی اداروں کی بھی سکیورٹی کے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں