اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ الطاف حسین سے جان چھوٹی تو عمران خان نے وہ خلاء پر کر دیا، مجھے یقین ہے کہ لاتعداد لوگ ان کی روز روز کی الزام تراشیوں سے پریشان ہو گئے ہیں ۔ انہیں بار بار یہ باتیں دہرانے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ عمران خان اس خام خیالی کا شکار ہیں کہ ان کے دھرنوں کی وجہ سے نواز شریف مستعفی ہو جائیں گے یا ملک میں امن و امان کا فقدان پیدا کریں گے تو حکومت ختم ہو جائے گی ۔اپنے ایک آرٹیکل میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لکھا کہ اگر عمران خان کو تاریخ کا کچھ مطالعہ کرنے کا موقع ملا ہو تو ان کو جان لینا چاہیے کہ جب ڈکٹیٹر آتا ہے تو وہ ہمیشہ اپنے مفادات ساتھ لاتا ہے ۔ ان کو اعلیٰ عہدوں پر لگاتا ہے وہ شاہ سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں تاکہ شاہ کی خوشنودی حاصل کر لیں اور وہ اس میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں ۔ میں نے خود جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کے دور میں یہ حالات دیکھے ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ مجھے عمران خان کی سیاست پر بہت تعجب ہے ۔ میں سمجھنے سے قاصر ہوں اگر الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ ان کی (غلط ) بات نہیں مانتی تو ان کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے پر پوری توجہ دیں ۔ پشاور میں روز قتل و غارت گری کے واقعات ہو رہے ہیں ۔ اس لعنت سے صوبے کوپاک کریں اور 2018 کے الیکشن کی تیاری کریں ۔ مخالفین کو گالیاں یا برا بھلا کہنے سے آپ کوووٹ نہیں ملیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…