بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

قومی گرڈ پرانحصارختم،بجلی کے بحران کا زبردست حل،خیبرپختونخوا حکومت نے اہم قدم اُٹھالیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے مختلف محکموں کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے محکموں میں سولر ائزیشن کیلئے پلان تیار کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں سٹرٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید کو فوکل پرسن نامزد کیا۔ وہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، اریگیشن ، صحت ، تعلیم، صنعت اور دیگر محکموں کی ضروریات اور استعداد کو دیکھ کر سولرائزیشن پلان تیار کریں گے۔ وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈیجٹیل ورلڈ انٹرنیشنل کمپنی سعودی عرب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندال طائف کی طرف سے دی گئی پریزینٹیشن اور اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر برائے تعلیم و توانائی محمد عاطف خان ، مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب ، سیکرٹری توانائی ، چیف ایگز یکٹیو آفیسر ازدمک محسن سعید اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ندال طائف نے اجلاس کو کمپنی کے اغراض و مقاصد ، استعداد کار اور اسکی سرگرمیوں پر بریف کیا اور خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں میں سولرائزیشن کیلئے جامع تجویز پیش کی۔ انہوں نے شمسی توانائی کے استعمال کے فوائد، مجوزہ پیشکش کے تحت صوبائی محکموں میں توانائی کے دیر پا حل اور اس کے معاشی و سماجی اثرات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے تجویز سے اتفاق کیا اور کمپنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ضرورت بھی ہے اور ہم یہ منصوبے بہت جلد شروع کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ توانائی کے مسئلے کے حل کیلئے پہلے سے مختلف منصوبوں پر کام شروع کر چکے ہیں۔ شمسی توانائی کے ذریعے توانائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ قانونی پہلوؤں کو دیکھ کر اور اپنی استعداد کے مطابق فیصلہ کریں گے کہ ہم کتنا کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں کی ضروریات اور استعداد کار کا جائزہ لیں۔انہوں نے شمسی توانائی کے مجوزہ منصوبوں کی تیاری مکمل کرکے ضرورت کے مطابق باضابطہ معاہدہ کرنے کا عندیہ دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…