اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم فضہ بتول کو ہر 2 ماہ بعد بچہ والد سے ملوانے کا پابند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بچے سے ملاقات کے حوالے سے فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے فضہ بتول کو ہر دو ماہ بعد ملوانے کا پابند کر دیا اور کیس کی مزید سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فضہ بتول نے عدالتی احکامات کے باوجود والد سے بچے کی ملاقات نہ کرانے پر عدالت سے معافی بھی مانگی اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بچے کی والد سے ملاقات کرائی جائے گی جس پر عدالت نے سماعت 5نومبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ فضہ بتول کے سابق شوہر خرم خان نے بچے کی حوالگی کے حوالے سے فضہ بتول کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے اور گزشتہ سماعت پر گارڈین عدالت نے توہین عدالت پر فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جا ری کیے تھے۔ خرم خان نے اپنے وکیل میاں جاوید غنی کی وساطت سے فضہ بتول کے خلا ف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے فضہ بتول کو بچے سے ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا مگر انہوں نے لاکھ کوششوں کے باوجود میرے ملاقات نہیں کرائی ۔