منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ اور پی پی کے کون سے اہم لوگ ہمارے دھرنے میں شرکت کیلئے رابطہ کر رہے ہیں؟ تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنماء کابڑا دعویٰ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے واضح کیا ہے کہ 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنا اْس وقت تک جاری رہے گا جب تک وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کردیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اگرچہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کردیا ہے، لیکن وہ عدالت کے سامنے بھی جھوٹ ہی بولیں گے، لہٰذا ہمارا دھرنا ماضی کی طرح طویل بھی ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ‘یہ کسی ایک جماعت کا دھرنا نہیں ہوگا اور اس میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) سمیت کئی دوسری جماعتوں کے لو گ بھی شرکت کریں گے جنہوں نے ہم سے خود رابطہ کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس اس وقت پوری قوم کا مسئلہ ہے، لہٰذا پی ٹی آئی نے ہر ایک کو دعوت دی ہے کہ 2 تاریخ کو اسلام آباد میں جمع ہوں۔دھرنے کی حکمت عملی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اتنی بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے کہ جو حکومتی کاروبار ہے وہ معطل ہوجائے گا،لیکن فوجی اداروں اور عدالتوں کیلئے راستہ بند نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم تشدد کے مکمل طور پر خلاف ہیں اور اسی لیے تصادم نہیں چاہتے، لیکن اگر حکومت نے ہماری قیادت کو گرفتار کرنے جیسے اقدامات کیے تو پر اس کا درِ عمل بھی آئے گا اور احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیل جائے گا’۔عمران خان کی طرف سے تیسری قوت کے اقتدار میں آنے کے اشارے سے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آپ کو پاکستان کی تاریخ کے بارے میں علم ہے جب کوئی سول آمر اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو فوج کو مداخلت کرنا پڑتی ہے تو عمران خان نے اس تناظر میں یہ بات کہی۔تاہم، ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے ایسی نوبت نہیں آئے گی جس میں فوج کو اقتدار میں آنا پڑے، کیونکہ نواز شریف بہت ہی جلد مستعفی ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے گذشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداروں سے انصاف نہ ملنے کے بعد تحریک انصاف کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہ گیا اور اگر اس کے نتیجے میں کوئی تیسری قوت آگئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…